’میری شادی میری مرضی‘، بلاول بھٹو کا میڈیا کے سوال پر دلچسپ جواب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی سے متعلق سوال پر صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا جس پر قہقے لگ گئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کب ہورہی ہے؟ تو انہوں نے پہلے قہقہ لگایا اور پھر کہا ’میری شادی میری مرضی‘۔
اسی تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس ضمیر کی بنیاد پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ 25 اکتوبر تک آئینی ترمیم پاس ہونے کے لیے پُرامید ہوں لیکن اس کے باوجود ہماری طرف سے کوئی ٹائم لائن نہیں، ترمیم اس کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے ساتھ اتفاق رائے ہو، جے یو آئی کا مسودہ آئے گا تو پھر اس پر بات کریں گے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ایوان صدر میں پانچ بڑوں کی ملاقات ہوئی ہے تو ضرور سنجیدہ گفتگو ہوئی ہوگی۔