اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا بلوچستان کے حلقے پی بی 45 میں 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کر دیا .
پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی .
سپریم کورٹ نے حکمِ امتناع دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک کو بحال کر دیا .
عدالت میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، 15 امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا اور پیش صرف 4 نے کیے .
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی . واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا .