اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا بلوچستان کے حلقے پی بی 45 میں 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کر دیا۔
پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے حکمِ امتناع دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک کو بحال کر دیا۔
عدالت میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، 15 امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا اور پیش صرف 4 نے کیے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…