پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کا حکم


جسٹس ارباب محمد طاہر نےطلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کو ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کرنےسےروک دیا . جسٹس ارباب طاہر نے طلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا .


عدالت عالیہ نے پی ایم ڈی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا . درخواست گزار طلبا کا مؤقف تھا کہ ٹیسٹ میں پوچھے گئےدو سو سوالات میں سے 23 غلط تھے . ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی بنیاد پر میڈیکل کالجز میں داخلے ہوں گے .
یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے میرٹ لسٹ کے اجرا سے روک دیا تھا . عدالت نے نتائج پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے میرٹ لسٹ کے اجراء سے روک دیا ساتھ ہی سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری نے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں