سنجے دت نے دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ ’بابا‘ کہلانے والے اداکار سنجے دت نے 65 سال کی عمر میں دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرکے اہلیہ سمیت مداحوں کو بھی خوش کردیا۔
سنجے دت سے قبل بھی متعدد بھارتی اداکار بھی دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیویوں سے دوسری بار شادی کر چکے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنجے دت نے اہلیہ منایا دت سے دوبارہ شادی کرلی اور اس حوالے سے اداکار نے اپنے ہی گھر میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار نے اہل خانہ سمیت ہندو پنڈتوں کے سامنے اہلیہ کے ساتھ دوبارہ سات پھیرے لیے اور ایک دوسرے کو مالا پہنائیں اور وہ تمام رسومات ادا کیں جو کہ شادی کے وقت ادا کی جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی سنجے دت کی اپنی ہی اہلیہ کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔
بعض صارفین نے لکھا کہ دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی اور اپنے ہی شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کی حکمت عملی اچھی ہے۔ سنجے دت اور منایا دت نے پہلی بار 2008 میں شادی کی تھی، اب انہوں نے ڈیڑھ دہائی بعد ایک دوسرے سے دوبارہ شادی کرلی۔
اس سے قبل سنجے دت نے دو شادیاں کی تھیں، جس میں سے ایک شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی جب کہ اداکار کی ایک اہلیہ دماغی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

سنجے دت نے پہلی شادی 1996 میں ریچا شرما سے کی تھی جو کہ 1998 میں برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
اداکار نے دوسری شادی 1998 میں ایئر ہوسٹس ریا پلائی سے کی تھی، جن سے 2008 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے منایا دت سے شادی کی اور اب انہوں نے چوتھی شادی بھی اپنی تیسری ہی بیوی سے کرکے خود کو اور اہلیہ کو خوش کردیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maanayata Dutt (@maanayata)