انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی بشمول تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جرگہ کے لیے اختیارمند کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی جرگہ میں شریک تھے، جرگہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو افہام وتفہیم سے معاملے کوحل کرنے کے لیے جرگہ کرنے کی ذمہ داری سونپی . ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے جرگے کی طرف سے دیے گئے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی . ترجمان حکومت خیبرپختونخوا نے کہا کہ معاملے کے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا . واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا . جرگہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے بھی شرکت کی . جرگے میں تمام قائدین نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام سے متعلق معاملے کے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس سلسلہ میں جرگہ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا ہے .
حکومت خیبرپختونخوا کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگہ منعقد ہوا، جس تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی .
متعلقہ خبریں