دکى: مسلح افراد کی کوئلہ کانوں پر حملہ۔ 20 مزدوروں شہید
دکی(قدرت روزنامہ)مسلح افراد کی کوئلہ کانوں پر حملہ۔ 20 مزدوروں شہید۔ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور عبدالمالک ، مولاداد، سیداللہ، جلال خان، فضل اور روزی خان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس كا كهنا ہے كه ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور ملنگ، حمداللہ اور عبداللہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور عبدالولی، غلام علی، اور حیات اللہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔کچلاک سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور بسم اللہ جبکہ ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جلات خان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ضلع موسی خیل سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور صمد خان جبکہ ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور ولی محمد بھی جان بحق ہوگئے ہیں۔