پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں، فیڈریشن کے بر سر اقتدار حاکم خود ریاست کے دشمن ہیں، نواب رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سما جی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس ) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں ۔ فیڈریشن کے برسراقتدار حاکم 76 سالوں سے خود اس ریاست کے دشمن ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور پی ٹی ایم کے پرامن کارکنوں پہ گولی چلا کرریاستی دہشتگردی کے جبر کا نمایش کرنے سے خوف بہت ہو گا، لیکن نفرت خوف سے بہت زیادہ ہے۔