کوئٹہ، مختلف علاقوں میں 12 اکتوبر کو گیس بند رہے گی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 12اکتوبر ہفتہ کو گیس بند رہے گی ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں این ایچ اے کے جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے 16انچ قطر کی پائپ لائن کو منتقل کرنے کے سلسلے میں کوئٹہ اورملحقہ علاقوں کو 12اکتوبر بروز ہفتہ صبح 10بجے سے شام 6بجے تک گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی جن علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی جن میں کینٹ، اسٹاف کالج، گورنرہاوس، وزیر اعلیٰ ہاو¿س، زرغون روڈ، مری آباد، کلی اسماعیل، ہزار گنجی، اے ون سٹی ،بروری روڈ، مغربی بائی پاس ، جناح ٹاون ،شہباز ٹاون ،حاجی کیمپ ،خیزی ،خروٹ آباد ، نواں کلی ،ہنہ اوڑک ،ائیر پورٹ روڈبلیلی ،کچلاک ، پشین ،یارو، زیارت اوران سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان نے متاثر ہونے والے علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ ان اوقاتِ بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیںاس سلسلے میں معزز صارفین کو پیش آنے والی زحمت کیلئے ادارہ معذرت خواہ ہے