محکمہ خزانہ کا بلوچستان کی 11 یونیورسٹیوں کےلئے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ خزانہ بلوچستان نے صوبے کی 11سرکاری یونیورسٹیوں اور ایک سب کیمپس کےلئے ایک ارب 45 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کردی۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی 11سرکاری یونیورسٹیوں اور ایک سب کیمپس کےلئے جاری گرانٹ یونیورسٹیوں میں نئے فارمولے کے تحت تقسیم کی جائےگی فارمولے کے تحت بلوچستان یونیورسٹی کو 32کروڑروپے کی گرانٹ جاری کی گئی، اسی طرح بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کو27کروڑروپے،سرداربہادرویمن یونیورسٹی کو 14کروڑروپے جاری کئے گئے جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر,واٹر اینڈمیرین سائنسزکو 15 کروڑ روپے جاری کئے گئے،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارکو13کروڑاورمیرچاکررند یونیورسٹی سبی کو 6کروڑروپے،بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل سائنسزکو8کروڑاوریونیورسٹی آف لورالائی کو5کروڑ روپے جاری کئے گئے،یونیورسٹی آف تربت کو9کروڑ اوریونیورسٹی آف گوادر کو6کروڑروپے،یونیورسٹی آف مکران پنجگورکو4کروڑ روپے اور میرچاکرخان رند یونیورسٹی سبی کو 6کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔