پی ٹی آئی ،بلوچستان اور کے پی میں علیحدگی پسند تنظیموں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سما جی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس ) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت میں سامنے آگئی ہے، جو ایک انتہا پسند نسل پرست اور علیحدگی پسند تنظیم ہے، جو پاکستان کی سب سے بڑی آبادی (پنجابیوں)کے خلاف نسلی گالیاں نکال کر ریلیاں نکالنے کے لیے بدنام ہے ۔ کیا پی ٹی آئی پشتون تحفظ موومنٹ کی نسل پرستی کی بھی سپورٹر ہے؟لیکن پی ٹی آئی تو بلوچستان میں بی ایل اے اور ماہرنگ بلوچ کی بھی حمایت کر تی ہے جو پنجابیوں کو قتل کر تے ہیں اور انکے قتل عام کو جواز فراہم کرتے ہیں۔