اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تاہم تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے .
لاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا .
پیپلز پارٹی کا مسودہ ہم نے کمیٹی میں پیش کیا . حکومت نے بھی وکلاء تنظیموں کے ساتھ ہونے والی مشاورت اور تجاویز سے آگاہ کیا . آئینی عدالت اور ججوں کے تقرر کے طریقہ کار کے حوالے سے وکلاء تنظیموں کا موقف پیش کیا گیا جبکہ حکومت نے بھی اپنی تجاویز بھی پیش کیں .
چئیرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں نے بھی آئینی ترمیم پر تبصرہ کیا . مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر متفقہ مسودہ تیار کرنے کا عزم دہرایا . امید ہے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بامعنی گفتگو ہو گی . حکومت بھی پر عزم ہے . وزیر قانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کے لیے نمبر پورے ہیں تاہم حکومت نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے .
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنا زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے . پوری کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے متفقہ مسودہ لا سکوں . اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہو گا .