لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے .
مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے .
مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں .
عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے . انھوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا ہے . اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے .
1988 میں انھیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کےلیے نگار ایوارڈ دیا گیا .