پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا۔۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ۔۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ۔صارفین کی بڑھتی تعداد ، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل والٹس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تقویت ملی۔
اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اورانٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کی بدولت ٹرانزیکشنز میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری کی مالیت 74 فیصد اضافے سے 70 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ای کامرس کی 87 فیصد ادائیگیاں اب بینک اکاؤنٹس یا ڈجیٹل والٹ سے ہورہی ہیں۔مجموعی 31 کروڑ ادائیگیاں ای کامرس سے ہوئیں جن کی مالیت 406 ارب روپے رہی۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

13 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

24 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

27 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

39 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

56 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

1 hour ago