آئینی ترامیم میں جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن واضح کی ہے: اعظم نذیر تارڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن واضح کی گئی ہے .
اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئی ہیں، کل کمیٹی کا اجلاس 12 بجے پھر ہو گا .


اُنہوں نے کہا کہ ہیجان کی کیفیت جو پیدا کر رکھی تھی وہ کم از کم ختم ہو گئی ہے . وزیرِ قانون نے بتایا کہ ترامیم میں آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کی منتقلی کیسے ہو گی، یہ چیزیں ہیں .
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بھی مولانا فضل الرحمٰن سے کہا ہے کہ وہ اپنی تجاویز شیئر کریں .

. .

متعلقہ خبریں