قانون شکنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امن و امان کے غیرمعمولی چیلنجز کا بھرپور طاقت سے سامنا کر رہے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام یونٹس صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور موثر کوارڈینیشن تشکیل دیں، امن و امان یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع کو نفری، لاجسٹکس، اینٹی رائٹ فورس ، ٹرانسپورٹ و ٹیکنیکل وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اجلاس لاہور میں ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، آر پی او گوجرانوالہ، ایم ڈی سیف سٹیز، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی پی ایچ پی ، ڈی آئی جی ایلیٹ، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ بھی شریک ہوئے۔
آر پی او اور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں گے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔