آواران ، فائرنگ سے لیویز اہلکارقتل، ندی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد


آواران(قدرت روزنامہ)آواران میںجمعہ کی سہ پہرچار بجے کے قریب آواران کے سب تحصیل گیشکور کے علاقے زیک مہراب بازار پولیس ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار نور بخش ولد عبد الحق ساکن زیک عیسیٰ بازار گیشکور جاں بحق ہو گئے۔انتظامیہ نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب آواران پیراندر میں دو افراد کی لاش برآمد ایک کی شناخت عادل ولد نواب ساکن زیارت ڈن آواران سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہو سکی۔ جمعہ کی شام کو آواران لیویز کو اطلاع ملی کہ آواران کے علاقے پیراندر سورک ندی میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں پڑی ہیں۔ آواران لیویز کے نائب رسالدار زمرد حسین، نائب رسالدار امام بخش اور دفعدار محمد اشرف بھاری لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران پہچایا گیا جہاں ایک لاش کی شناخت عادل ولد نواب ساکن زیارت ڈن آواران سے ہوئی۔ جبکہ دوسرے کی شناخت نہ سکی جس کو شناخت کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔