قلات بر وقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون راستہ میںہی دم توڑ گئی


قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے علاقہ گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک المناک واقعہ گزگ کےراستے سے آتے ہوئے حاملہ خاتون راستہ میں دم توڑگئی، زرائع کے مطابق اگر بر وقت گزگ میں ایمبولینس ہوتی تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا عوامی حلقوں نے قلات کے وزیراعلی بلوچستان سیکرٹری صحت ڈپٹی کمشنر قلات اور ڈی ایچ او قلات سے گزارش کی ہیکہ خدارا گزگ کے عوام پر رحم کرے ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوئے ہیں ڈی سی اس کے اوپر فوری نوٹس لیں پہلے بھی ایک حاملہ خاتون ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے راستےمیں دم توڑ دی تھی