قتل ہونے والے مزدور نہیں20 خاندان تھے ،دہشت گرد آئے روز چپ کر مظلوموں کا قتل عام کر رہے ہیں ،مینا مجید


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس ) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکی کوئلے کے کان میں دہشت گردوں کا حملے جس میں 20 نہتے لاچار مزدور قتلکئے گئے ۔ یہ مزدور 20 خاندان تھے ، اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے ۔ اس وحشیانہ و سفاک واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔بلوچستان میں دہشت گرد آئے روز چپ کر مظلوموں کا قتل عام کر رہے ہیں ۔ افسوس بلوچستان میں ایسی کوئی انسانی حقوق کی چیمپین یا تنظیم نہیں جو ان دہشتگر کے خلاف با آواز بلند بولے ان مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرے ۔ ایسی کوئی انسانی حقوق کی عالمبردار نہیں جن کو ان مزدورں کی چیخوں اور اذیت کا احساس ہو ۔