پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) نے فلسطین اور لبنان کو امدادی اشیاء بھیجنے کے لیے چارٹرپروازوں کی پیشکش طلب کرلی۔ اس سلسلے میں معروف ائیرکارگو کمپنیز سے 2 چارٹرڈ پروازوں کے لیے بولی طلب کرلی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ہر طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ امدادی سامان روانہ کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والی ائیرکارگو کمپنیاں لازمی طور پر انکم اور سیلز ٹیکس کے محکموں میں رجسٹرڈ ہوں۔ بولی میں شریک ہونے کے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ بولی کے دستاویزات، ہدایات ،شرائط و ضوابط کے ساتھ 13 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ ‏ درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں اسی روز کھولی جائیں گی۔

Recent Posts

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی…

5 mins ago

انگلینڈ سے دردناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے…

8 mins ago

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات…

14 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد…

38 mins ago

خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دوسرے بچے کی خواہشں کا اظہار کیا…

43 mins ago

خورشید شاہ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 26…

59 mins ago