پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کی درخواست دوبارہ اعتراضات لگا کر واپس کردی
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پرپشاور ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے . وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے لیے ہائی کورٹ متعلقہ فورم نہیں ہے .
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے . حلف کی خلاف ورزی پر وزیراعلی کو کام سے روکا اور نااہل قرار دیا جائے .
رجسٹرار آفس نے پہلے بھی اعتراض لگا کر درخواست واپس کی تھی . درخواست گزار کی جانب سے درخواست دوبارہ دائر کی گئی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے دوبارہ اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے .