ٹی 20 ورلڈکپ، قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارت (یو اے ای) میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔
قومی کرکٹ سکواڈ ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ چکا ہے جو ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو روائتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی۔
مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔


پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں عوام کو یہ خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ ان کیلئے بھی اس ٹی شرٹ کو خریدنا ممکن ہے اور شائقین آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔
قومی ٹیم کی جرسی سے متعلق شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے تاہم زیادہ تر صارفین نے اسے خوبصورت اور بہترین قرار دیا ہے۔