پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا .
خصوصی عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے توہین مذہب کے کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے الزام ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور سزائے موت کا حکم سنا دیا .

عدالت نے گوجر خان کے شہری قیصر سجاد کو پیکا قانون کے سیکشن 11 کے تحت 7 برس قید کا حکم سنایا .
عدالت نے ملزم کو مختلف دفعات کے تحت الزام ثابت ہونے پر 7 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنا دیا . خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو قید کرنے کا حکم دے دیا .
واضح رہے کہ مجرم قیصر سجاد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا تھا .

. .

متعلقہ خبریں