فردین خان 11 سال قبل 2010 میں آخری بار ہدایت کار مدثر عزیز کی فلم ”دولہا مل گیا“ میں نظر آئے تھے جس کے بعد سے وہ سکرین سے غائب ہوگئے اور پھر ان کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جن میں ان کا وزن بے حد زیادہ نظر آرہا تھا . یہاں تک کہ موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا بھی بے حد مشکل ہورہا تھا . تاہم اب حال ہی میں فردین خان کی وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ سفید شرٹ اور بلیو جینز میں بالکل فٹ اور پرکشش نظر آئے، دراصل فردین خان 11 سال بعد ایک بار پھر فلموں میں واپسی کررہے ہیں،فردین خان ہدایت کار سنجے گپتا کی فلم ”وسفوٹ“ میں نظر آئیں گے جس کے پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں، اسی فلم کے لیے فردین خان نے خود کو ٹرانسفورم (تبدیل) کیا ہے . ممبئی میں ٹی سیریز کے آفس کے باہر فردین خان خاصے خوش نظر آئے اور انہوں نے صحافیوں کو مسکراتے ہوئے کئی پوز دئیے . فردین خان کی نئی تصاویر جیسے ہی وائرل ہوئیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا موازنہ ان کی پرانی تصاویر کے ساتھ کرنا شروع کردیا جن میں وہ موٹاپے کا شکار نظر آرہے تھے . فردین خان نے اپنے وزن میں کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاون کے دوران انہوں نے خود پر توجہ دینی شروع کی اور 18 کلو وزن کم کیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)11 سال سے غائب اداکار فردین خان کی اچانک بالی ووڈ میں اینٹری، ہر کوئی دنگ رہ گیا تفصیلات کے مطابق موٹاپے کے باعث فلموں سے سالوں دور رہنے والے بالی ووڈ اداکار فردین خان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے . اداکار فردین خان کو جمعرات کے روز ممبئی میں ٹی سیریز کے آفس کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ اپنی ماضی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں موجود فردین خان سے بالکل مختلف نظر آئے .
متعلقہ خبریں