دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی ایل مستقبل کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کے درمیان انکا ایک نیا ہیئر سٹائل وائرل ہوگیا۔

43 سالہ دھونی نے اپنا پرانا ہیئر سٹائل چھوڑ کر ایک نیا اور زیادہ سٹائلش انداز کا ہیئر سٹائل اپنا لیا۔ اس بار انہوں نے بالوں کے نچلے حصے پر شارپ فیڈ کے ساتھ براؤن بیس اور اوپر سنہرے سٹریکس کے ساتھ بال کٹوائے ہیں۔

ان کے نئے ہیئر کٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim)

مشہور ہیئر سٹائلسٹ عالم حکیم، جنہوں نے پہلے بھی دھونی کے بال کاٹے تھے، نے ایک بار پھر انہیں نیا روپ دیا ہے۔

عالم حکیم نے انسٹاگرام پر دھونی کے نئے ہیئر سٹائل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “مہندر سنگھ دھونی۔ دی ون اینڈ اونلی ہمارا تھالا۔