حکومت سندھ کی طرف سے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 5 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ہفتہ کے روز محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے کراچی میں 13 تا 17 اکتوبرتک دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق 13 تا 17 اکتوبرتک کراچی میں 5 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکتے نہ ہی کوئی احتجاج کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 5 روزکے لیے دفعہ 144 کےتحت ہر طرح کے جلسے جلوس اورریلیوں پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔