نیوزی لینڈ کی طرف سے جارجیا پلمر نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی . اس سے قبل سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے . سری لنکا کی طرف سے کپتان چماری اتاپتو 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں . نیوزی کی لی کیسپیرک اور ایملیا کیر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا . جارجیا پلمر کو شاندار 53 رنز اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ایمیلیا کیر نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی .
ہفتہ کے روز شارجہ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا ویمنز کے 116 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا .
متعلقہ خبریں