خاتون کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے سے پہلے سوچ لیں، ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عموماً ایسا ہوتے دیکھا گیا ہے کہ مرد موٹر سائیکل پر لفٹ مانگتے بھی ہیں انہیں لفٹ دے بھی دی جاتی ہے لیکن خواتین کو کبھی لفٹ مانگتے دیکھا گیا نا وہ کبھی مانگتی ہیں . انتہائی سنگین صورتحال درپیش نا ہو لیکن وقت بدل رہا ہے اور لوگوں میں بھی بدلاؤ دیکھا جا رہا ہے .

کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور موٹر سائکل سوار نے لفٹ تو دے دی لیکن لفٹ لینے والی خاتون کے بیک میں 2 موٹر سائکلوں پر 3 سوار تیار کھڑے تھے جنہوں نے موٹر سائیکل کا تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی واردات کر ڈالی . واقعہ کے بعد شہری نے مقدمہ اندراج کے لیے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے . متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کورنگی میں واقع سنگر چورنگی پر خاتون نے روک کر لفٹ مانگی، نقاب پوش مسلح ملزمہ کے بیک اپ پر 2 موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان تھے، کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک کے پاس ملزمہ کو موٹرسائیکل سے اترنے کا کہا، ملزمہ موٹر سائیکل سے اتری اور ہینڈ بیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر رکھ لیا . متاثرہ شہری کے مطابق ملزمہ نے نقدی رقم اور موبائل فون لوٹا اور موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئی، اس حوالے سے عدالت میں ایک درخواست دے دی ہے امید ہے کہ میری رقم اور موبائل فون مل جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں