کراچی، کیماڑی آئل فیلڈ کی پائپ لائن پھٹ گئی، تیل سڑک پر بہنے لگا
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ تک جانے والی خام تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے نکلنے والا خام تیل سڑک پر آ گیا، سڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی کو جانے والی آئل ریفائنری کی پائپ لائن خیابان سحر کے رہائشی علاقے کو جانے والی سڑک کے قریب پھٹ گئی جس کے باعث تیل سڑک پر بہنے لگا۔
مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں، پائپ کی مرمتی کے لیے آئل ریفائنری کے انجینیئر بھی موقع پر پہنچ گئے۔