خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتیاں۔۔؟ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نےخواجہ سراوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا . تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا .

درخواست میں عوامی نوعیت کااہم معاملہ اٹھایا گیا ہے . تحریری حکم پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب جواب جمع کرائیں . سرکاری وکیل فریقین کے جواب جمع کرانے کے عمل کو یقینی بنائیں . ہائیکورٹ نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر دو سینئر وکلا ک اور جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کوعدالتی معاون مقرر کر دیا . لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر مظہر الہی اور افضل علی ساہی ایڈوکیٹس کو عدالتی معاون مقرر کیا . جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیا ت کے چئیرپرسن ڈاکٹر نعیم بھی عدالتی معاون مقرر . درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے . قانون کے مطابق خواجہ سراوں کی بھرتی کے احکامات جاری کئے جائیں . واضح رہے کہ خواجہ سرا عاشی نے پولیس بھرتیوں کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کیس کی آئندہ سماعت یکم نومبر کو ہوگی . . .

متعلقہ خبریں