اسلام آباد: سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس کا حادثہ، 1 طالبعلم جاں بحق 7 زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر بریک فیل ہو جانے کے باعث گزشتہ شب حادثے کا شکار ہوگئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 طالبعلم جاں بحق جبکہ 7 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ہم سکول انتظامیہ اور سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔