ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کریں گے۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔ پی سی بی کے کچھ شعبوں کے ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔
بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی غور ہو گا۔