ایم کیو ایم نے ا ٓئینی ترمیم کی حمایت کیلئے حکومت کو اپنا مطالبہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے حکومتی ترامیم کی حمایت کے بدلے میں اپنا مطالبہ حکومت کے سامنے پیش کردیا .
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے آئینی ترمیم کی حمایت کے بدلے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا .


ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق ایم کیو ایم کے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے،
مسلم لیگ ن کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں کراچی آئے گا، آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پرایم کیو ایم قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا .
اس سے پہلے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں