عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل گٹھ جوڑ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرداں ہے .
شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں .

عمران خان کے تل ابیب کے ساتھ روابط ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی مربوط کوششوں کا حصہ ہیں . پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتا ہے .
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عمران خان پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کے لئے چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں . پی ٹی آئی قیادت بیرونی ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے . پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر ملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے . پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک اس وقت تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے . پی ٹی آئی کے اہم پالیسی مشیر اسرائیل میں بیٹھے ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سرگرم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں