بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست نہیں بلکہ صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں .
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژکرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں .

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتا ہے، بانی پی ٹی آئی چینی صدر کا دورہ سبوتاژکرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں .
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، بین الاقوامی لابنگ کیلئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلر متحرک ہیں، پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے .
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پرملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے، پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ سمتھ کی توثیق بانی پی ٹی آئی اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے .

. .

متعلقہ خبریں