کوئٹہ میں بھائی نے گھریلو نا چاقی پر بہن کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گھریلو ناچاقی کی بنا پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ روڈ پر بھائی نے گھریلو ناچاقی پر بہن کو قتل کردیا،و اردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا۔