صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا
پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے شاہ منصور نہر کے قریب زیدہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوئے،دونوں بھائی کار میں سوار تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، ملزمان واردات کے بعد بآسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا،دونوں بھائیوں کی شناخت سلمان اور کامران کے نام سے ہوئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو شاہ منصور ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔