صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق پولیس نے دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، ایسے میں جن افراد نے قانون ہاتھ میں لیا ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی . صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب کی جائے گی . انہوں نے پریس کلب پر مظاہرے کے دوران صحافیوں کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک اور تشدد پر تحقیقات کا حکم دیا ہے . ان کا کہنا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں نے شناخت بتانے کے باوجود صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا . وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں ہوئے مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان کہا ہے کہ خواتین پر پولیس لاٹھی چارج کا افسوس ہے . خواتین پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں گے . انہوں کہا کہ صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، متعلقہ افسران کو سزا دی جائےگی . وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارکا کہنا تھا کہ آج کراچی میں دفعہ 144 نافد تھی، آج کے پرتشدد مظاہروں میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جب کہ ایک پولیس موبائل کو جلایا گیا ہے، واقعات سمجھ سے بالاتر ہے . انہوں کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا کی مرضی سے مقدمات درج کئے گئے ہیں، کچھ پولیس افسران ضمانت اور کچھ بھاگے ہوئے ہیں . بھاگے ہوئے پولیس افسران کو گرفتار کیا جائے گا . واضح رہے کہ آج اتوار کو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 27 مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا ہے . پولیس کے مطابق کلفٹن 3 تلوار سے 4، پریس کلب سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے . پولیس نے مزید بتایا کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا اور اس کے باوجود ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان کی خواتین نے احتجاج کیا جس پر تنظیم کی جنرل سیکریٹری زہرا خان اور ان کی ساتھی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں پریس کلب، 3 تلوار اور میٹروپول پر ہونے والے مظاہروں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا . ایسے میں مظاہرین جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے .
متعلقہ خبریں