شرجیل انعام میمن کو بطور وزیر کتنی تنخواہ ملتی ہے اور سالانہ آمدنی کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی ) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بطور وزیر ملنے والی تنخواہ او ر مراعات کا انکشاف کیا ہے . رواں برس اپریل میں شرجیل انعام میمن کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا اس کے علاوہ شرجیل انعام میمن کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کا قلمدان بھی ہے .

حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن جیو نیوز کے پروگرام ’ ایک دن جیو کے ساتھ ‘ کے مہمان بنے جس دوران انھوں نے اپنے سیاسی کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی . دوران انٹرویو میزبان سہیل وڑائچ نے رہنما پی پی شرجیل میمن سے سوال کیا کہ آپ تو کئی وزارتوں کے وزیر ہیں کیا آپ کو تمام وزارتوں کی تنخواہ ملتی ہے ؟ سوال کے جواب پر شرجیل میمن نے بتایا کہ ’ مجھے مختلف وزارتوں کی تنخواہ نہیں ملتی بلکہ بطور وزیر تنخواہ ملتی ہے، اس وقت ایک وزیر کی تنخواہ سب کچھ ملا کر تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہوجاتی ہے‘ . . .

متعلقہ خبریں