سوزوکی ایوری پاکستان میں لانچ کر دی گئی، قیمت کتنی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، سوزکی موٹرز نے بالاآخر پاکستان میں اپنی گاڑی ’سوزوکی ایوری‘ بھی متعارف کرا دی ہے جو جدید سیفٹی فیچرز سے مزین ہے اور زیادہ اسپیس اور بہترین فیول ایفیشنسی فراہم کرتی ہے۔ سوزوکی ایوری کو دور جدید میں ڈرائیونگ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
سوزوکی ایوری کے ماڈلز اور قیمتیں
سوزوکی ایوری کے درج ذیل 2 ویرینٹس متعارف کرائے گئے ہیں:
ایوری VX، جس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے ہے
ایوری VXR، جس کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے ہے
سوزوکی ایوری کتنے رنگوں میں دستیاب ہے؟
سوزوکی ایوری کے دونوں ویرینٹس درج ذیل خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہے:
سولڈ وائٹ
منرل گرے
سلکی سلور
سپر بلیک پرل
سوزوکی ایوری کی اہم خصوصیات:
انجن: بہترین کارکردگی والا 660 سی سی ویرییبل والو ٹئمنگ انجن
فیول ایفیشنسی: شہر ہو یا ہائی وے، بہترین فیول ایفیشنسی دے
ٹرانسمشن: 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمشن کے ساتھ دستیاب
سیفٹی فیچرز: ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) اور الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹریبیوشن (EBD)
انٹیریئر: کھلا کیبن، آرام دہ اور فولڈنگ سیٹس، پسنجر اور کارگو دونوں مقاصد کے لیے
بریکس: فرنٹ ڈسک اور ریئر ڈرم بریکس