مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست مسترد کردی۔
مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ جب ترمیم ہوئی ہی نہیں ہے تو عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟۔ ترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں کہ ترمیم قانون کے مطابق ہورہی ہے یا نہیں؟۔
ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ اسمبلی میں لایا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ درخواست لے کر یہاں آگئے؟ اسمبلی میں بیٹھے 24 کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھی؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ جی ججمنٹ پڑھی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ اس کے باوجود آپ نے ایسی درخواست دائر کرنے کی جسارت کی؟ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ ۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئینی ترامیم عوامی حقوق کے خلاف اور عدلیہ پر حملہ ہے۔ ترمیم سے پہلے مسودہ بار کونسلز اور وکلا تنظیموں کے سامنے لانا چاہیے، بحث ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مسودہ بارکونسلز اور وکلا تنظیموں کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیں؟ 3، 4 لائنیں لکھ کر درخواست دائر کردی جاتی ہے، پھر اخبارات میں خبر لگ جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کے 15 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف ہم کیسے جاسکتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ 24 کروڑ عوام کے نمائندے اسمبلی میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست غلام رحمان کورائی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جسے سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago