ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر کو روزانہ کی بنیاد پر ان کی پریڈ اور تربیت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ایس ایس پی سٹی کو معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کے ساتھ اہلکاروں کی سزا کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے . اسد رضا کا کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا، مزید شناخت کا عمل جاری یے،کراچی پریس کلب پر سیکورٹی پر معمور 2سینیئر پولیس افسران کےخلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے . انہوں نے کہا کہ صحافی برادری سمیت خواتین و بچوں پر کسی بھی طرح کے تشدد یا ناروا سلوک کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،آئی جی سندھ کی ہدایات پر انکوائری اور ایکشن کا سلسلہ جاری ہے، سندھ پولیس خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد کے بعد ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہل کار معطل کردیے گئے ہیں .
گزشتہ روز کراچی پریس کلب پراحتجاج کی کوریج کے دوران صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے، مجموعی طور پر10 اہلکاروں کو فی الفور ان کی ڈیوٹی سے ہٹا کر ہیڈکوارٹرسسپینڈ کمپنی بھیج دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں