اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں ۔۔۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

1 hour ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago