بھارتی حکومت نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ معاملے میں سابق سرکاری ملازمین کے تعلق سے متعلق تحقیقات کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے . امریکی پراسیکیوٹرز نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر پچھلے سال نومبر میں الزام عائد کیا تھا کہ اس نے گرپتونت سنگھ پنوں کو نیویارک میں قتل کرنے کی مبینہ سازش کی تھی . نکھل گپتا کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کرکے 14 جون کو امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا . بھارتی حکومت سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو 2020 میں دہشتگرد قراردے چکی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خالصتان تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ناکام سازش کے معاملے میں بھارتی حکام آج امریکا جائیں گے .
بھارتی اہلکار امریکی حکام سے واشنگٹن میں ملیں گے اور کیس پر جاری پیشرفت پر بات چیت ہوگی .
متعلقہ خبریں