دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں کے نام سامنے آگئے ،جانتے یہ دونوں شہر کون سے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) گذشتہ دو ایام میں سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جدہ اور مکہ معظمہ کا درجہ حرارت دنیا کے کسی بھی دوسرے شہر سے سب سے زیادہ رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں گرمی کی تازہ لہر مزید چند روز رہ سکتی ہے۔

سعودی عرب کے ان دونوں شہروں میں درجہ حرارت میں ایک ایسے وقت میں اضافہ دیکھا گیا جب ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ہفتے سے وسم کے داخل ہونے کی پیش گوئی ہے۔ وسم چار ستاروں العوا، السماک، الغفر اور الزبا پر مشتمل چند ایام کا مجموعہ ہے جس میں عموما بارشیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیزن کو وسم قرار دینے کی وجہ تسمیہ ان بارشوں کی وجہ سے زمین میں ترو تازگی ہے۔ ان بارشوں سے خوبصورت جڑی بوٹیاں اگتی ہیں اور بارشوں کا پانی فصلوں کیلیے بھی مفید ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وسم کی مدت 52 ایام ہوتی ہے۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اس میں بادل مغرب سے مشرق کی سمت میں چلتے ہیں۔