لسبیلہ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچیاں انتقال کرگئیں
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3بچیاں انتقال کرگئیں۔
لیویز حکام کے مطابق گلے کی بیماری سے بچیوں کا انتقال لسبیلہ کے پہاڑی علاقے میں ہوا جب کہ گلے کی بیماری میں مبتلامزید 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
لیویزحکام کا کہنا ہے کہ والدین کے مطابق بچیاں2 روز سےگلےکی بیماری میں مبتلا اور تکلیف میں تھیں۔
دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم ابھی تک متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکی ہے۔