دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی 2 وکٹیں 19 رنز پر گرگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں پاکستان کی دو وکٹیں صرف 19 رنز پر گرگئیں۔
اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر جب کہ کپتان شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، دونوں وکٹیں انگلش بولر جیک لیچ نے حاصل کیں۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں ۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔
پاکستانی پلیئنگ الیون:
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عامر جمال ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔