کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے رات گئے قلات اور منگچر میں قومی شاہراہ پر کام کرنے والے کرش پلانٹس کیمپ پر دو حملے کیے گئے .
لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں متعدد بھاری مشینری کو نذر آتش کر دیا گیا .
مسلح افراد نے کیمپ میں موجود مزدوروں کو کافی دیر یرغمال بنائے رکھا اور کچھ دیر بعد تمام مزدوروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے .