26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے جبکہ حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقات بھی جاری ہیں۔
مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔ جے آئی یو سربراہ شام 4 بجے کراچی پہنچیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی لاہور نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
گزشتہ روز، جمعیت علمائے اسلام ف کے سبراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسودے پر اعتراض کیا تھا کیونکہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہو جاتے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس لے لی گئیں اور امید ہے ہمارے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔

Recent Posts

کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ) مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر…

13 mins ago

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل…

32 mins ago

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور…

38 mins ago

معاشرے کے تحفظ کے تحت ٹک ٹاک کا پاکستان میں اہم اقدام

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے معاشرے کے تحفظ اور اپنے آن لائن مواد میں خودکار…

46 mins ago

کراچی؛ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی عوامی کالونی میں اتوار کو 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں…

55 mins ago

حفاظتی ضمانت؛ صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے…

1 hour ago