’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی شوخ و چنچل فلم اسٹار کاجول نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر لانچ تقریب میں صحافی کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔
بھارتی فلم اسٹار کاجول اور کریتی سینن کی نئی فلم ’’دو پتی‘‘ اگلے ہفتے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی، جس کی کہانی محبت، جھوٹ فریب اور دھوکا دہی پر مبنی ہے۔
فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں ایک صحافی نے فلم کی کہانی کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کاجول سے سوال پوچھا کہ کیا انھیں زندگی میں کبھی دھوکے کا سامنا ہوا؟
کاجول نے حسب معمول اپنے دلکش انداز میں سوال کو ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ ’’بے وقوف مت بنو، میں کوئی کہانی شیئر کرنے نہیں جارہی۔ اگر یہ دھوکا ہے تو بہت ذاتی ہے۔ ظاہر ہے میں ایسا نہیں کروں گی۔‘‘
اس کے بعد کاجول نے اپنے ساتھی اداکاروں کریتی سینن اور شہیر شیخ سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی دھوکا دہی کی کہانیاں شیئر کرنا پسند کریں گے؟ لیکن دونوں اداکاروں نے بھی اس کا جواب نفی میں دیا۔
کاجول نے اپنے شگفتہ انداز میں میڈیا سے کہا کہ ’’ہم اس موضوع پر کہانیاں شیئر نہیں کرسکتے۔ لیکن ہم آپ کو بتاسکتے ہیں کہ دھوکا ایک ایسی چیز ہے جس کا تجربہ ہر کسی کو ہوتا ہے۔ اگر آپ جوان ہیں تو زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں اسے محسوس کریں گے، ورنہ اس کے برعکس ہو تو اس کا مطلب ہے آپ نے اپنی زندگی بالکل بھی نہیں گزاری یا پوری زندگی کسی درخت کے نیچے رہے ہیں۔